خیبر پختونخوا 2025-2026 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کیا ’’بانی‘‘ کو بریفنگ دی جائے گی؟ جانیے

پشاور میں نئے مالی سال کا بجٹ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کا نئے مالی سال 26-2025ء کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کرے: روس کا دوٹوک مؤقف
بجٹ کی منظوری کا عمل
’’جنگ‘‘ نے پی ٹی آئی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو بریفنگ دیئے بغیر بجٹ منظور نہیں کیا جائے گا، وہ ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو گزشتہ ملاقات میں بجٹ سے متعلق ہدایت کی تھی اور بجٹ پر بریفنگ کے لیے ملاقات کی اجازت لینے پر زور دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکہ میں حراست میں کیوں لیا گیا؟
وزیرِ اعلیٰ کے خیالات
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بجٹ اجلاس میں خطاب کے دوران صوبے میں عوامی مینڈیٹ اور دیگر مسائل پر بات کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی اپنی تقریر میں بانیٔ پی ٹی آئی کے صوبے میں مینڈیٹ پر بات کریں گے، وہ بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات نہ کرائے جانے پر بھی فلور آف دی ہاؤس پر بات کریں گے۔
بجٹ کی منظوری کی شرائط
صوبائی سیکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف عدیل اقبال نے ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور قانونی ٹیم کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو بجٹ منظور نہیں ہوگا، صوبائی بجٹ کی منظوری نہ ہونے کی ذمے داری وفاقی حکومت پر ہوگی۔