وزیراعلیٰ مریم نواز کا بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعلی پنجاب کا بھارتی طیارے کے حادثے پر ردِ عمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے احمد آباد میں بھارتی طیارے کے گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندانوں سے ہمدردی
وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ائیر انڈیا طیارے کے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے ورثا کے غم میں ہم شریک ہیں۔