اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان جاری کر دیا

اسرائیل کا ایران پر حملہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے ایران پر حملے میں پاسدارن انقلاب کے سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات ماری گئی ہیں جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پی ٹی آئی کا کنگ آف کنفیوژن کون؟
امریکی صدر کا رد عمل
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اسرائیل کے منصوبوں کا پہلے سے علم تھا، تاہم انھوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔
ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات
امریکی صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ 'ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہو سکتا اور ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔'