اسرائیل کا ایران پر حملہ، سعودی عرب نے بیان جاری کردیا

سعودی عرب کا ایران پر اسرائیلی حملے پر مذمتی بیان
بیان کی تفصیلات
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملے پر مذمتی بیان جاری کردیا۔
خودمختاری اور سلامتی کے خطرات
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
عالمی برادری کا کردار
سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اور یو این سلامتی کونسل فوری کردار ادا کرے۔