ایران پر اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے، ایرانی میڈیا

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے۔
شہید ہونے والے سائنسدانوں کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمد رضا ذوالفقاری شہید ہوئے، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی حملے میں شہید ہوئے۔
دیگر شہداء
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی اور عبدالحمید منوچہر بھی شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ، شہید سائنسدانوں میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبیزاده بھی شامل ہیں۔