شکاگو سے بوسٹن پہنچا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا

شکاگو سے بوسٹن میں طیارے کا حادثہ
و ا شنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی شہر شکاگو سے بوسٹن پر پہنچا جیٹ بلیو ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل کیوں قائم کیا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بتایا کہ طیارہ پھسلنے کے بعد قریبی پلاٹ کے گھاس پر جاکر رک گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق ا یئر بس اے 220 طیارہ پرواز بھی 6312 کے طور پر بوسٹن پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، سڑک پر ہر طرف لاشیں ، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
جانی نقصان کی تفصیلات
اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ماضی کا ایک اور حادثہ
واضح رہے کہ جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد میں ا یئر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔