علیمہ، عظمیٰ کی درخواست منظور، بار بار ضمانتوں پر عدالت برہم

عمران خان کی بہنوں کی ضمانت منظور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔ تاہم، عدالت نے بار بار ضمانتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہرِ ہوائے غمزدہ،دیکھ بجھے چراغ کو۔۔۔۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
عدالت کے ریمارکس
دوران سماعت، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ "آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں، آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے، کورٹ میں آنا پسند نہیں کر رہے تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی؟"
عدالت نے مزید کہا کہ "شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا، 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کر دی، پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا کہ وہ فیصل آباد ہیں، سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔"