سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
سندھ کا بجٹ پیش کیا جائے گا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کا آئندہ مالی سال 2025ء اور 2026ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز جاری، سپرنٹنڈنٹ جیل یا کوئی افسر ضابطے کے برخلاف کسی قیدی کو سزا نہیں دے سکے گا
بجٹ کی تخمینہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بجٹ کا میزانیہ ممکنہ طور پر تین ہزار چار سو ارب سے زائد ہوگا۔ سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس کا پاکستان میں ایشیائی ہیڈ آفس قائم کرنے کا فیصلہ
نئی سکیمیں
اگلے مالی سال کے بجٹ میں 481 نئی سکیمیں شامل کی جائیں گی۔
خیبرپختونخوا کا بجٹ
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بھی بجٹ آج پیش کرے گی۔ بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 114 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔








