شدید گرمی نے لیسکو کے دعووں کی قلعی کھول دی، کئی علاقے بجلی سے محروم

لاہور میں بجلی کی عدم دستیابی
لاہور (ویب ڈیسک) شدید گرمی نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے دعووں کی قلعی کھول دی، کئی علاقے اس شدید گرمی میں بھی بجلی سے محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا
متاثرہ علاقے
بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری، کوٹ لکھپت، اکبر شہید کالونی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ گزشتہ شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کئی علاقے بجلی سے محروم تھے جس کی وجہ سے گھروں میں پانی بھی ناپید ہوگیا۔
بجلی کی بحالی کا انتظار
اس کے بعد جمعہ کو دن 10 بجے سے تاحال بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے گھروں میں بچوں اور بزرگوں کا برا حال ہوگیا جبکہ جمعہ کو بھی شہریوں کو پانی کی عدم دستیابی کا سامنا رہا۔