آج بجٹ اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، شرجیل میمن

کراچی میں بجٹ اجلاس کی خبریں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج بجٹ اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کولوسس اور ایکس اے آئی: وہ پراسرار سپر کمپیوٹر جو چلانے کے لیے 10 لاکھ گیلن پانی اور 150 میگا واٹ بجلی کا محتاج ہے
معاشی ریلیف کا اعلان
’’جنگ‘‘ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔
احتجاج اور گٹھ جوڑ
آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔