ایران پر حملے سے پہلے امریکہ کو آگاہ کردیا تھا، نیتن یاہو کا انکشاف

ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایران پر ہونے والے حالیہ حملے کے بارے میں امریکہ کو پہلے سے آگاہ کیا گیا تھا، اور ٹرمپ انتظامیہ کو اس کارروائی کا پیشگی علم تھا۔ نیتن یاہو نے کہا، ’’ہم نے انہیں پہلے ہی بتا دیا تھا، انہیں اس حملے کا علم تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: آئینی مقدمات کو اب تک سماعت کے لیے کیوں مقرر نہیں کیا جا سکا؟ وجہ سامنے آ گئی
امریکہ کی ممکنہ ردعمل
سی این این کے مطابق یہ بیان ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو کے ذریعے جاری کیا گیا جس میں نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے یہ قدم اٹھایا، تاہم امریکہ اس پر کیا ردعمل دیتا ہے، یہ صدر ٹرمپ پر منحصر ہے۔ نیتن یاہو نے کہا، ’’اب وہ کیا کریں گے، یہ صدر ٹرمپ پر ہے، وہ خود آزادانہ فیصلے کرتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان؛ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ، ہیڈکانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق
ایران کی جوہری صلاحیتوں کے بارے میں نیتن یاہو کا موقف
انہوں نے مزید کہا ’’میں ان کی طرف سے بات نہیں کروں گا۔ وہ خود بہت موثر انداز میں اور مضبوط لہجے میں بولتے ہیں۔ انہوں نے واضح کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی اسے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت دی جانی چاہیے۔‘‘
خطے کی موجودہ کشیدگی
نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکہ کے ممکنہ کردار پر عالمی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔