اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی پر ایرانی شہریوں کا سڑکوں پر جشن، افواج کے حق میں نعرے

ایرانی شہریوں کا جشن
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی پر ایرانی شہری سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں اور افواج کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ہزاروں ایرانی شہریوں نے سڑکوں پر جشن شروع کر دیا۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بے نامی اتھارٹی پچھلے 11 ماہ سے غیر فعال ہونے کا انکشاف
ہوائی حملے اور گرفتاریاں
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایرانی حملوں میں 22 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ کی مبینہ کوشش ناکام، ہیلی کاپٹر نے ڈرونز مار گرائے
آپریشن وعدہ صادق 3
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر اپنے جوابی حملوں کو ’’آپریشن وعدہ صادق 3‘‘ کا نام دیا ہے۔
افواج کی حمایت میں نعرے
ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ہزاروں ایرانی شہریوں نے سڑکوں پر جشن شروع کر دیا اور افواج کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔