پوٹن نے ایران، اسرائیل جنگ روکنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی

روس کی ثالثی کی پیشکش
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ روکنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ روسی صدر نے ایرانی ہم منصب اور اسرائیل کے وزیر اعظم سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع
ایرانی جوابی کارروائی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ایک گھنٹے میں 3 وقفوں کے ساتھ 150 سے 200 میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔ پہلے حملے میں 100، دوسرے وار میں 50 میزائل داغے گئے جبکہ تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے۔
جانی نقصان اور زخمی
ایرانی حملوں میں کم سے کم 48 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ایرانی خفیہ ایجنسی کے مطابق نیواتم ایئربیس پر حملے میں کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔