اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا

ایرانی ڈرون کا اردن کی فضائیہ کی جانب سے مارا جانا

اومان (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔ عرب میڈیا کے مطابق، اردن کی فضائیہ نے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں مار گرایا۔ گزشتہ روز بھی اردن کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں: اویس لغاری

ڈرونز کے خطرات اور اردنی حکام کی کارروائی

عرب میڈیا کے مطابق اردنی مسلح افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے اسرائیلی حملے کے جواب میں لانچ کیے گئے ڈرونز کے اردنی علاقے میں گرنے کے خدشے کے تحت کی گئی۔ اردنی حکام کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم کو اس وجہ سے فعال کیا گیا کہ خدشہ تھا کہ میزائل اور ڈرونز اردن کے علاقوں، خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں گر سکتے ہیں، جس سے جانی نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔

اردنی مسلح افواج کا عزم

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے سرگرم ہیں اور کسی بھی صورت میں اردنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...