مولانا فضل الرحمان کی سینیٹر فیصل واوڈا کے گھر آمد، ’’میڈیا پر کو پرندہ نہ بنائے‘‘: سربراہ جمعیت علماء اسلام

فضل الرحمان کا حکومت کے حوالے سے بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی نہیں ہے یا پھر چلتی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سگے اور سوتیلے باپ نے غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا۔
فیصل واوڈا کے ساتھ ملاقات
کراچی میں سینیٹر فیصل واوڈا کے گھر آمد اور ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ فیصل واوڈا نے دعوت دی اور ہم آگئے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، میڈیا کو پرندہ نہ بنائے۔ فیصل واوڈا کا شکر گزار ہوں، انہوں نے عزت بخشی، اچھی بات ہے کہ ہم ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا
جے یو آئی کی اہمیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے بغیر حکومت بنتی نہیں ہے یا پھر چلتی نہیں ہے۔ اگر کسی پارٹی کو عوام قبول کرتے ہیں اور اُسے عوامی قوت بناتے ہیں تو وہ کون سی قوت ہے جو اقتدار تک ان کی رسائی کا راستہ روکتی ہے؟
عالمی مسائل پر اظہار خیال
ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہے۔ امریکہ اور مغربی دنیا اسرائیل کے انسان کش اقدامات کو کیوں سپورٹ کررہے ہیں؟ اس کی حمایت کے بجائے اس کا احتساب کرنا چاہیے۔ بھارت کی طرف سے جارحیت کی گئی، ہم نے بحیثیت قوم مقابلہ کیا۔