ایرانی بحریہ کا بڑا اقدام، برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا

ایرانی فوج کی کارروائی
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے ڈسٹرائیر جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں سمٹ، پہلے کوئی پوچھ بھی نہیں رہا تھا لیکن شاہینوں کے کارنامے کے بعد پاکستانی وفد دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، عرب اور ترک لوگ کیسے مل رہے ہیں؟
ڈرونز کی پروازیں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی بحریہ کے ڈرونز کی برطانوی جنگی بحری جہاز کے قریب پروازیں جاری ہیں جبکہ برطانوی بیڑے کو خلیج فارس میں داخلے سے روکنے کے لیے وارننگ بھی دی گئی۔
رصد اور نگرانی
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ وہ برٹش نیوی کے جہاز کو بحر ہند میں داخلے کے وقت سے ہی مانیٹر کر رہی تھی۔ برطانیہ اسرائیلی میزائلوں کی رہنمائی کے لیے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس لانا چاہتا ہے۔