اسرائیلی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا

اسرائیلی فوج کی متنازع تصویر
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کی جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مئی کے پہلے ہفتے میں طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
تصویر کا مواد
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اپنی جاری کردہ تصویر میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا، جبکہ بھارت کی شمالی ریاستیں نیپال میں ڈال دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قاسم سوری کی شکایت لگا دی
مودی سپورٹرز کا ردعمل
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تصویر نے اسرائیل کی کامیابیوں کا جشن منانے والے مودی سپورٹرز کے تن بدن میں آگ لگا دی۔ ٹرولز میں سے کسی نے اسرائیل پر غصہ نکالا اور کسی نے کہا کہ کیا ہم نے اس دن کے لیے اسرائیل کی حمایت کی تھی۔
معذرت
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اپنی جاری کردہ تصویر پر بعد میں معذرت کرلی۔