تعلیم اور صحت کے پی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور: خیبرپختونخوا کی تعلیمی اور صحت کی ترجیحات

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صحت اور تعلیم پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ صحت کارڈ پلس کے تحت صوبے کے 44 لاکھ شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مہنگے علاج کی سہولیات

انہوں نے کہا کہ گردے، جگر، بون میرو اور کوکلئیر ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے اور جان لیوا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔ صحت کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد بڑھا کر 232 سے 276 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

تعلیمی بجٹ میں اضافہ

اسی طرح تعلیم کا بجٹ 11 فیصد بڑھا کر 327 سے 363 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال 16 ہزار اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں۔ رواں سال سکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کے لئے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ صوبے کی جامعات کا بجٹ بھی 3 ارب روپے سے بڑھا کر 10 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...