ساہیوال: ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل سوار خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

ساہیوال میں دل کا دورہ
ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
موٹر وے پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کے حوالے سے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔
انتقال کی وجوہات
انہوں نے بتایا کہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ انتقال کرگئیں۔
انکوائری کا آغاز
عاطف شہزاد نے کہا کہ اس سلسلے میں انکوائری کی جارہی ہے، پیٹرولنگ افسران کی کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔