ڈائمنڈ پینٹس نے 3 ارب روپے کی ماہانہ سیلز کر کے تاریخ رقم کر دی!

ڈائمنڈ پینٹس کا نیا ریکارڈ

لاہور ( ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر 1 پینٹ کمپنی ڈائمنڈ پینٹس نے، مئی 2025 میں 3 ارب روپے کا پینٹ فروخت کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ کسی بھی پاکستانی پینٹ کمپنی کی ایک مہینے میں سب سے زیادہ سیلز ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ڈائمنڈ پینٹس پر کتنا بھروسہ اور اعتماد کرتے ہیں اور اِسے ہی ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں حافظ الاسد کا مقبرہ جلا دیا گیا

کامیابی کا جشن

کمپنی نے اس شاندار سنگِ میل کو بھرپور انداز میں منایا۔ سی ای او میر شعیب احمد صاحب نے اس کامیابی پر تمام صارفین، بزنس پارٹنرز، اور ٹیم ڈائمنڈ پینٹس کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹس، ریٹیلرز کی جعلی رسید کی رپورٹ کرنے پر بڑے انعام کا اعلان

ماضی کی کامیابیاں

یہ پہلا موقع نہیں ہے جو ڈائمنڈ پینٹس نے یہ ریکارڈ توڑا ہو۔ اس سے قبل اکتوبر 2024 میں کمپنی نے 2.5 ارب روپے کی ماہانہ سیلز کی، اور اگست 2023 میں ڈائمنڈ پینٹس پہلی پاکستانی پینٹ کمپنی بنی جس نے ایک ماہ میں 2 ارب روپے کی سیلز کا ہدف عبور کیا۔ یہ مسلسل ترقی ڈائمنڈ پینٹس کے ملک گیر ڈیلرز نیٹ ورک اور اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، جو گھروں، دفاتر اور کارخانوں کے لیے موزوں ہیں。

یہ بھی پڑھیں: اس سال 35 مختلف عالمی زبانوں میں ترجمہ کر کے خطبہ حج نشر کرنے کی تیاریاں

ماحولیاتی ذمہ داری

ڈائمنڈ پینٹس ماحول کے تحفظ کے لیے بھی سرگرم ہے۔ کمپنی اپنے دفاتر اور فیکٹری کے لیے شمسی توانائی استعمال کرتی ہے اور ہر مہینے تقریباً 9 لاکھ 88 ہزار لیٹر گندے پانی کو ایفلوئنٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ڈائمنڈ پینٹس اپنے کسٹمرز کے لیے سیسے سے پاک (لیڈ فری) پینٹ تیار کرتی ہے۔ کمپنی مسلسل تحقیق میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ مزید بہتر اور ماحول دوست مصنوعات بنائی جاسکیں۔

پاکستان کی پینٹ انڈسٹری کی بہتری

پاکستان کی پینٹ انڈسٹری میں بہتری کے خواب کے ساتھ، ڈائمنڈ پینٹس آج پاکستان کا نمبر 1 پینٹ برانڈ بن چکا ہے۔ پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے اس کے ڈیلرز نیٹ ورک اور کئی دوسرے ممالک میں اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمپنی مسلسل بہتری کی راہ پر گامزن ہے، اور معیار و اعتماد کے اپنے وعدے پر قائم ہے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...