جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی: بیرسٹر سیف

پشاور میں مشیر اطلاعات کا بیان
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، یہ جعلی حکومت کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاید اب پی ٹی آئی کبھی بھی احتجاج کی کال نہ دے سکے ، رانا ثنا اللہ
عدالتی نظام پر اثرات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود خاندان اور نہ ہی پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔ 26 ویں ترمیم نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو شکست، افغانستان نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا
عدالتی نظام کی زنجیریں
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے نظامِ انصاف کو 26 ویں ترمیم کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔ جعلی حکومت نے عارضی فائدے کیلئے ملک کے عدالتی نظام کو داؤ پر لگا دیا ہے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنما ضمیر کے قیدی بنے ہیں۔
عمران خان کی جدوجہد
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لیکن ملک کو تباہی کے دہانے پر ضرور پہنچا دیا۔ عمران خان اپنی قوم کی حقیقی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، نواز شریف اور زرداری کی طرح کوئی ڈیل کرکے ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔