پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10، پنشن میں 5فیصد اضافے کا اعلان
تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن): پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
وزیر خزانہ کا اعلان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری ترقی کیلئے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں، حنا پرویز بٹ
تفصیلات
وزیر خزانہ پنجاب نے کہاکہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کررہے ہیں جبکہ پنشن کی مد میں 5فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
کم سے کم تنخواہ میں اضافہ
وزیر خزانہ پنجاب نے کہاکہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ 37ہزار سے بڑھا کر 40ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔







