الحمدللہ کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا،پائی پائی عوام کی امانت،اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمدللہ، سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل رکشے بنانے والی کمپنیوں کو بند کردینا چاہئے، 3 ماہ میں ریگولیٹ ہونے کا وقت دیں، لاہور ہائیکورٹ

صوبائی کابینہ کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ زیرو ٹیکس بجٹ کے ساتھ سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ بھی دے رہے ہیں۔ پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔ پنجاب میں 100 نئے اختراعی پروگرام اور پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ میسر وسائل سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہیں، اس سال گزشتہ برس سے بھی زیادہ محنت کریں گے۔ 700 سڑکیں بن رہی ہیں، 12 ہزار کلو میٹر روڈز کی تعمیر و توسیع ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ عید پر صوبہ بھر میں صفائی کا ریکارڈ قائم کیا۔ ٹیکس بڑھانا آسان ہے لیکن بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے۔ پوری توجہ عوام پر مرکوز ہے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک اتنے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں: میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 6 زخمی

عوام کی خدمات کا عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دو چار بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا ہم 100 نئے پروگرام لے کر آئے ہیں۔ فری میڈیسن ہر جگہ ملیں گی، اس سال سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کریں گے۔ عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے، 40 ہزار سے زائد گھر 40 سال میں بھی نہیں بن سکے۔ عوام کی خدمت اور بھرپور تبدیلی کیلئے وقت بہت کم ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کو بھی پورا کیا اور 740 ارب روپے سرپلس بجٹ بھی دیا اور پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈیلیور کیا۔ پی آر اے کی ریونیو کولیکشن سے خوش نہیں، بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری کا امکان

کارکردگی اور کامیاب منصوبے

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سینئر منسٹر نے رات بھر جاگ کر کام کیا جس پر شاباش دیتی ہوں۔ چیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، نواز شریف بھی ان کی تعریف کرتے ہیں۔ عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کررہے ہیں۔ ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعداد وشمار زبانی یاد ہیں۔ فنانشل ڈسپلن کی وجہ سے گورننس میں بہتری آرہی ہے۔ 2025-26 کا بجٹ ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ ثابت ہوگا۔ صوبائی اسمبلی میں پوری پراگریس پیش کریں گے، کتنے فنڈ کہاں خرچ ہوئے سب بتائیں گے۔ ای ٹینڈرنگ اور گڈ گورننس کی وجہ سے کوئی سکینڈل نہیں بنا۔ جو کامیابی ملی اللہ تعالیٰ نے عطا کی، نیت نیک ہے کام کرتے رہیں گے۔ عید کے موقع پر ستھرا پنجاب نے ریکارڈ قائم کیے، افسران خود سڑکوں پر نکل آئے، شوق سے کام کیا۔ پنجاب میں ورک ایتھکس تبدیل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ

اقتدار کی امانت اور مزدوروں کی بھلائی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اقتدار اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اور مخلوق کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیں گے۔ مزدور کو کم از کم اجرت 40 ہزار دی جائے، اجرتوں کا سسٹم ڈیجیٹلائز ہونا چاہیے۔ پنجاب میں مقامی قرضوں کی شرح میں 94 فیصد ریکارڈ کمی آئی ہے۔

کابینہ کی تفصیلی بریفنگ

سینئر منسٹر، وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مریم اورنگزیب اور فنانس منسٹر نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...