ایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی

ایران کی پارلیمان میں پاکستان کی حمایت کے نعرے
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے پارلیمان میں خطاب کے فوری بعد پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی، اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پروکیل الیکشن کمیشن نے عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض عائد کردیا
پاکستان کی تقاریر اور بین الاقوامی قوانین
یاد رہے کہ 14 جون کو پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا تھا کہ اسرائیل مسلسل جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، صہیونی ریاست کے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے پاس یو این چارٹر کے تحت حق دفاع موجود ہے، ایران کے ایٹمی معاملے کا پرُامن حل نکالا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کا کیس؛ڈاکٹر، نرس اور ہیلپر کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں
اسرائیل کے حملے اور ان کے اثرات
واضح رہے کہ جمعہ 13 جون سے اب تک اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں فوجی اڈوں، جوہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان حملوں میں اب تک ایران کے کم از کم 224 شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں اعلیٰ فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری شامل ہیں۔
ایران کی جوابی کارروائی
ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کر دی، جس میں وزیر اعظم کے دفتر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔