اسرائیل، ایران جنگ میں امریکہ کب شامل ہوگا؟ صحافی کے سوال پر صدر ٹرمپ نے جواب دے دیا
ٹرمپ کا ایران سے بات چیت کا مطالبہ
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کا خواہش مند ہے اور اسے "فوراً بات کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے"۔ یہ بیان انہوں نے کینیڈا میں منعقدہ جی سیون اجلاس کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دیا، جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں کسی واسطہ کار کے ذریعے کوئی پیغام یا اشارہ ملا ہے کہ ایران کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا
ٹرمپ کے خیالات
فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا "وہ بات کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ انہیں پہلے کرنا چاہیے تھا۔ میرا خیال ہے کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا۔ انہیں بات کرنی چاہیے اور فوراً کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔"
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح کی کوشش، عالم دین علامہ آصف رضا علوی، دونوں کے درمیان ثالثی کے لیے میدان میں آ گئے
اسرائیل کی حمایت
انہوں نے مزید کہا "ہم ہمیشہ سے اسرائیل کی حمایت کرتے آئے ہیں، بہت مضبوطی سے، ایک طویل عرصے سے۔ اور اس وقت اسرائیل بہت اچھا کر رہا ہے۔"
امریکی عسکری مداخلت
جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ اس تنازع میں عسکری طور پر کب شامل ہو سکتا ہے، تو ٹرمپ نے کہا "میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا۔"








