ایران نے اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

ایران کا سٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اہم اعلان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے سٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔
سٹاک مارکیٹ کی بندش
تفصیلات کے مطابق ایرانی حکومت نے سٹاک مارکیٹ غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ "جنگ" نے عرب میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے اور اس کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد ایرانی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی حکومت نے ملک میں اسرائیلی حملوں کے باعث سٹاک مارکیٹ غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی پولیس کی کارروائی
ادھر ایرانی پولیس نے تہران میں ڈرونز اور دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ پکڑا ہے، جو ایک گودام میں چھپایا گیا تھا۔