نان فائلرز پر سوشل میڈیا پر بنی میمز کا ایوان میں ذکر، پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے ’’طنز کے تیر‘‘ بھی چلا دیئے

نان فائلرز پر سوشل میڈیا میمز کا ذکر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نان فائلرز پر سوشل میڈیا پر بنی میمز کا ایوان میں ذکر، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے "طنز کے تیر" بھی چلا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان جماعت کے رہنماؤں سے ناراض: ‘اگر آپ قیادت نہیں کر سکتے تھے تو لوگوں کو باہر نکلنے کا کیوں کہا؟’
قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل کا خطاب
"جیو نیوز" کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ بجٹ میں آرٹیکل 114 سی کے تحت کچھ لوگوں کو نااہل قرار دیا گیا ہے، یہ لوگ اپنے اکاؤنٹ سے ایک حد سے زیادہ پیسے نہیں نکال سکتے، یہ وہ نان فائلرز ہیں جن کے اکاؤنٹ منجمد کردیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا
نان فائلرز پر طنز اور پابندیاں
عبدالقادر پٹیل نان فائلرز پر سوشل میڈیا پر بنی میمز ایوان میں لے آئے اور پابندیوں پر طنز کے ساتھ ساتھ نت نئے حوالے بھی دیئے۔ نان فائلرز پر نئی پابندیاں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بھی شامل کر دیتے کہ نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، یہ سموسے خریدیں گے تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی، نان فائلرز ایک پیر کا استعمال کرکے لنگڑا کر چلیں گے تاکہ دور سے پتہ چلے کہ یہ نان فائلر جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف
طنزیہ جملوں پر ایوان کا ردعمل
عبدالقادر پٹیل کے طنزیہ جملوں پر ایوان میں ارکان اور سپیکر مسکراتے رہے۔
پیپلز پارٹی کی حکومتی پالیسی پر رائے
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی بینچوں میں شاید یہ خوش فہمی ہے کہ پیپلز پارٹی ہر چیز کو سپورٹ کرے گی لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، ہم کسی ایسی چیز کو سپورٹ نہیں کریں گے جو عوام اور ملک کے خلاف ہو۔ اس وقت ہمیں ملک کی اور جغرافیائی صورتحال دیکھ کر بجٹ کو سمجھنا ہوگا۔