ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اندر کا انسان رہنمائی کرے گا اور ان شاءاللہ آپ کسی بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں تھے وہ اب بحکم اللہ تیزی سے صحت یاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر مبینہ حملے سے کچھ دیرپہلے کی ویڈیو سامنے آگئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب حالات مختلف ہیں آپ کے لئے ان شاءاللہ آسانیاں شروع ہو چکی ہیں اور جس وجہ سے ٹینشن چل رہی تھی وہ وجہ ہی ختم ہو سکتی ہے۔ گھر میں سکون آ رہا ہے اب۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لڑکی سے ملنے آئی آشنا کے پکڑے جانے پر ساتھیوں کی فائرنگ سے لڑکی ہی زخمی ہوگئی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی گھریلو زندگی میں جو بے سکونی تھی وہ اب سکون میں ان شاءاللہ بدل جائے گی اور ایک اہم پریشانی جہاں ختم ہو گی وہاں اور کئی بند راستے بھی کھلتے نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے لئے بڑے فیصلے کی ضرورت ہے۔ گھر اور گھر والے بھی آپ کی ذمہ داری ہیں۔ ان کے بارے میں سوچیں، ذمہ داریوں سے مت بھاگیں اور روز گار پر اب خاص توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں نفری کی کمی کے باوجود درجنوں اہلکار وی آئی پیز سکیورٹی پر تعینات
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مطلب کے لئے آج کوئی آپ سے رابطہ کرے گا۔ آپ جس بھی کام کو کریں اچھی طرح سے اس کو چیک کر لیں۔ جلد بازی میں کئے گئے اکثر فیصلے غلط ہی ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں باپ کو بیٹا بیٹی سمیت قتل کر دیا گیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے لئے اچھا سوچیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے، اللہ نے چاہا تو اچھا ہی ہوگا اور آپ کو آج سے مختلف مقام سے اچھی خبریں بھی آنا شروع ہو جائیں گی ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: مظفر گڑھ میں بچے کے ساتھ اجتماعی درندگی، 5 مشتبہ افراد گرفتار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اچھا دن ملے گا، مرضی کے مطابق کسی کام کے ہونے کی اطلاع ملے گی اور جو بندش وغیرہ محسوس کر رہے تھے وہ بھی ان شاءاللہ ٹوٹ جائے گی۔ مال بھی ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حاسدین ان دنوں پھر آپ کے قریب ہو رہے ہیں۔ آپ خود کو ان سے محفوظ رکھیں اور کسی بھی غلط اور ناجائز کام سے دور رہیں تاکہ دشمن حاوی نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹار کرکٹر بابراعظم آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بیگ بیش کا حصہ بن گئے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بار پھر صورت حال آپ کے دل کے قابو میں نا رہنے کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے۔ اللہ کے واسطے سنجیدہ ہو جائیں، الٹے سیدھے کام صرف زندگی خراب کر رہے ہیں۔ توبہ کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو جس ائیر فورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیر فورس نے رافیل طیارے گرائے، مریم نواز
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک مشکل ان شاءاللہ صبح ہی حل ہو جائے گی اور جو لوگ کسی طرف سے اچھی خبر کے انتظار میں ہیں وہ مل سکتی ہے۔ روز گار میں تبدیلی کے اشارے بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شوہر نے سسرال میں تیز دھار آلے سے بیوی کی جان لے لی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا تو آج مالی فائدے کی خبر بھی ملے گی اور گھر میں بھی سکون آئے گا۔ جو لوگ کسی کام میں الجھے ہوئے تھے وہ آج دوپہر تک اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
وراثتی یا رشتے کے کسی حوالے سے اپنوں سے جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ جو لوگ کسی بھی نئے کام کو شروع کرنا چاہتے ہیں وہ 14 یوم کے اندر شروع کر سکتے ہیں۔ بہتر رہے گا۔








