ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

ایران کی پاسداران انقلاب کا جدید ڈرونز کا اعلان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس نے اسرائیل کے خلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت؛ براتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
نئے ڈرونز کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس کی جانب سے شاہد 107 نامی یہ جدید ڈرونز اسرائیلی اہداف پر خودکش حملوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان ڈرونز میں ایسا انجن نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ ڈرونز 1500 کلومیٹر بلندی پر پرواز کرسکتے ہیں۔ شاہد 107 جیسا ہی ایک ڈرون حال ہی میں اسرائیل کے ائیرو تھری ائیر ڈیفنس میزائل نظام کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
حملے کے نتائج
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے۔ تل ابیب اور حیفہ پر میزائل و ڈرونز سے حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی حملے کے نقصانات کے باعث حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔