پاکستان کا نفرت انگیز تقاریر کے خلاف اقوام متحدہ سے عملی اقدام کا مطالبہ

نیویارک میں اقوام متحدہ کی کارروائی کی ضرورت
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نفرت انگیز تقاریر کے خلاف اقوام متحدہ سے عملی اقدام کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر میرا اثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئر مین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی
نفرت انگیز بیانیے کی تشویش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز بیانیہ اور اسلامو فوبیا میں اضافہ تشویشناک ہے۔
میڈیا اور سیاسی قوتوں کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور طاقتور سیاسی قوتیں نفرت کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہیں، جو مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کو نشانہ بنا رہی ہے۔