بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، معاہدے کی تفصیلات سامنے آئیں

بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
معاوضے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے، جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔
پلاٹینیم کیٹیگری میں شمولیت
ذرائع کا بتانا ہے کہ سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینیم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے 8 کروڑ روپے ہے۔
بگ بیش لیگ اور بابر اعظم کی پہلی شرکت
ذرائع کے مطابق، اس معاہدے کے ساتھ بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی، جس میں بابراعظم پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔