آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: پنجاب حکومت
صوبائی وزیر خزانہ کا بجٹ اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کی نادہندہ صارفین کو نوٹسز جاری، وفاقی اور صوبائی محکموں کی جانب سے سوئی نادرن کو 3.7136 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی باقی
تاریخی عوامی خدمت کا پیکیج
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ کل عوامی خدمت کا تاریخی پیکیج پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، بجٹ ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان ؛ سکواڈ پر حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی، ڈی پی او محفوظ رہے
بجٹ کا حجم اور ترقیاتی منصوبے
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کو تاریخی ریلیف دیا گیا، بجٹ کا کل حجم 5 ہزار335 ارب روپے ہے، ترقیاتی بجٹ میں 1240 ارب روپے رکھے گئے ہیں، یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کو اس سال 18 ارب روپے دے رہا ہے، سکولوں میں ایڈوانس آئی ٹی لیبز کیلئے 40 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد، عمرسرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
صحت اور تعلیم کے منصوبے
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سکول نیوٹریشن پروگرام کو 8 اضلاع میں بڑھایا جائے گا، صحت اور تعلیم پر 148 ارب روپے لگائے جائیں گے، آر ایچ سی اور بی ایچ یوز مریم نواز ہیلتھ کلینک کی شکل اختیار کر چکے ہیں، لاہور میں پہلا نواز شریف کینسر ہسپتال بھی بن رہا ہے۔
لاہور میں 24 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، اس سال ٹرانسپورٹ میں 1100 بسیں شامل کی جائیں گی، ہم ٹیکس نیٹ کو بھی بڑھا رہے ہیں۔
نئی اسکیموں کا اجرا
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپس اسکیم کا دوبارہ اجرا کیا گیا، کلینک آن وہیلز پروگرام کیلئے اس سال 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں، وزیراعلیٰ ڈائیلائسز پروگرام شروع کیا ہے جس کیلئے 8.7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔








