جام کمال سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
چینی سفیر کی وفاقی وزیر تجارت سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ 29 اور 30 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ
ملاقات میں شامل افراد
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں چینی وفد میں اعلیٰ سطح کے سفارتی و تجارتی حکام بھی شامل تھے۔ چینی سفیر نے پاکستان کی معاشی بحالی اور اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیرِاعظم کی معاشی قیادت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث طویل رخصت پر چلے گئے
تجارتی تعاون کی گفتگو
ملاقات میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور ابھرتے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک نے پائیدار تجارتی تعاون کو فروغ دینے، اقتصادی انضمام اور اشیاء و خدمات کے تبادلے پر زور دیا۔
نئے معاشی مواقع کی تلاش
فریقین نے قریبی روابط جاری رکھنے اور نئے معاشی مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔








