بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی اور جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہوں گی، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا خطاب

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی اور جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحت کا شوق شاید گھٹی میں تھا، جیب نے اجازت دی اللہ کی بنائی دنیا دیکھنے نکل پڑا، جب بھی کوئی حسین چہرہ نظر آیا آنکھوں سے ہوتا دل میں اتر آیا

پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع میں خطاب

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس میں انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق کئی نئے پہلووں سے لوگوں کو روشناس کیا۔ انہوں نے پاکستان میں دہشتگردی، اقتصادی صورتحال، امریکا سے تعلقات کی نوعیت سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا تنخواہ دار طبقے پر بجٹ میں کتنا ٹیکس لگے گا؟

بھارت کے الزامات اور پاکستانی فوج کی نگرانی

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ پہلگام حملے سے متعلق چار افراد کا الزام پاکستان پر لگایا جارہا ہے تو مقبوضہ وادی میں تعینات لاکھوں بھارتی فوجی اس وقت کیا کررہے تھے؟ معلوم کرنا چاہیئے کہ ہر 10 کلومیٹر پر موجود بھارتی چیک پوسٹ کے اہلکار کیا کر رہے تھے جب ان چار افراد نے 250 کلومیٹر طے کر کے لوگوں کو قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بھارتی فلم کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی

انہوں نے بتایا کہ پہلے حملے کے بعد بھارت نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور کہا کہ بھارت نے جو کرنا تھا کرلیا، اب صبح 9 بجے بھارت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ تاہم پاکستان نے انہیں باور کرایا کہ وہ اپنے فیصلے خود کریں گے اور جواب ضرور دیں گے۔ عالمی رہنماوں کی جانب سے پاکستانی کارروائی سے اجتناب کا کہا گیا، مگر پاکستان نے دفاع میں کارروائی کرنے کا عزم دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وفاقی وزیر حنیف عباسی نے حیران کن بیان داغ دیا

وزیراعظم کے ساتھ گفتگو

فیلڈ مارشل نے اس آپریشن میں حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان ربط کا خاص طور پر ذکر کیا، اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے لڑائی بڑے جنگ میں تبدیل ہونے کے امکانات جاننے کے بعد بلاتامل کہا کہ ان کا ساتھ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہ

بھارت کے خلاف کارروائی کی وجوہات

فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف کارروائی کو آپریشن "بنیان مرصوص" کا نام دینے کی وجہ بتائی۔ انہوں نے ائیر مارشل کے ساتھ بیٹھ کر اس بات کی وضاحت کی کہ فضائیہ نے دفاع کے لیے کس طرح شاندار کارکردگی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

چین کے تعاون کی اہمیت

بھارت کے خلاف جنگ میں چین کی مدد کے بارے میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ دوبارہ رائے نہیں کہ پاکستان نے کچھ ایکیوپمنٹ استعمال کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کی قدر و قیمت بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں بھارت سے ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ جس کا مقابلہ نہ کرسکتے ہوں: شاہد خاقان عباسی

پاکستان کی کامیاب فوجی مہمات

دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے ایک جوان کی مہارت کا ذکر کیا جس کی رینج صحیح نشانے پر لگی۔ پاکستان نے صرف ان بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا جو حملے کے لیے آئے تھے، جبکہ اخلاقیات کا خیال رکھتے ہوئے جنگی اصولوں پر عمل پیرا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

عوام کی حمایت اور اخلاقیات

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی افواج کی اصل طاقت عوام ہیں جنہوں نے فوج کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے فتح مکہ کا حوالہ دیتے ہوئے فتح کی کامیابی کو ایک معجزہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر کی دوران پرواز دروازہ کھولنے کی کوشش، پرواز موڑ دی گئی

امریکہ اور بھارت کے تعلقات

معاملات پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ ایک پیج پر نہیں، کیونکہ پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے امریکہ بھارت کے مقاصد سے لا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ

معاشی صورتحال اور فلاحی منصوبے

ملک کی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ پاکستان کے پاس ایک کھرب ڈالر کے ذخائر ہیں، جس کے لیے اگر ملک میں سرمایہ کاری کی جائے تو کئی سالوں تک فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

مستقبل کی ترقی کی راہیں

فیلڈ مارشل نے کہا کہ اگلے 5 برسوں میں پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا اور قیام پاکستان کی صد سالہ جشن یعنی 2047 میں پاکستان جی 10 کا حصہ بن چکا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...