ایران کا چند ہی گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا حملہ
تہران میں حملہ
ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر ایک اور حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیا سال، نئی امید اور اپنے آپ کو سنوارنے کا بہترین موقع ہے: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل
تازہ ترین رپورٹ
الجزیرہ نے ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے اب سے چند منٹ پہلے اسرائیل پر نیا حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں ایران کی طرف سے میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کی دستک: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی
اسرائیلی ردعمل
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے انہوں نے کوئی میزائل یا ڈرون ڈیٹیکٹ نہیں کیے لیکن پھر بھی لوگوں کو شیلٹرز میں پناہ لے لینی چاہیے۔
پہلا حملہ
واضح رہے کہ یہ کچھ ہی دیر میں کیا گیا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے پہلے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے قریب اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجے، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی۔ اس حملے میں ایران کی طرف سے آٹھ بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے.








