ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے کام کررہے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کی موسمیاتی چیلنجز کا ادراک
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، درختوں کی بے ہنگم کٹائی اور آبی قلت زرعی وسائل کی زرخیزی تیزی سے متاثر کررہی ہے۔ حکومت پنجاب ماحول سے متعلق ہر چیلنج کا بھرپور ادارک رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اداکارہ زینب رضا سابق صدر پرویز مشرف کی نواسی ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی
خشک سالی کے چیلنجز
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحرائی اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ زمین وراثت نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی امانت ہے، اس کی حفاظت فرض اولین ہے۔ خشک سالی صرف ریت کی بڑھتی ہوئی تہوں کا نام نہیں بلکہ بحران کی پیشگی علامت ہے۔ پنجاب بھر میں آبی قلت کے شکار علاقوں کی جیوٹیگنگ کے لئے بجٹ 2025-26 میں خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں۔ پنجاب بھر نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے اور موجودہ پلانٹس کی مرمت کا ٹاسک مکمل کیا جائے گا۔
ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہترمینجمنٹ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی پہلی جامع کلائیمٹ پالیسی متعارف کرائی گئی۔ بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ہر درخت قحط زدہ صحرا کے لیے زندگی کی علامت ہے۔ زمین کی سانسیں بند نہیں ہونے دیں گے، ماحول تب بدلے گا اگر ہم خود بدلیں گے۔