ایران کی سب سے محفوظ جوہری سائٹ پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی انتہائی محفوظ جوہری تنصیب فورڈو پر حملے کا مکمل منصوبہ تیار ہے، اور اب صرف گرین سگنل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہوگیا
حملے کی تیاری
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس 30,000 پاؤنڈ وزنی امریکی بنکر بسٹر نہیں ہے، لیکن ہمارے پاس متبادل موجود ہے۔ ہم بار بار حملہ کر کے اسے زمین بوس کر دیں گے — 5,000 پاؤنڈ وزنی بم، بار بار، ایک ہی جگہ پر۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا
ایران کے جوہری ڈھانچے کا نشانہ
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے کلیدی جوہری ڈھانچے کو ایک ہفتے کے اندر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن فورڈو آخری اور سب سے بڑا ہدف ہے۔
فورڈو کی حفاظت
واضح رہے کہ فورڈو ایران کی سب سے محفوظ جوہری سائٹ سمجھی جاتی ہے، جو پہاڑ کے نیچے گہرائی میں قائم کی گئی ہے۔ یہ مقام اب تک کسی حملے کی زد میں نہیں آیا – لیکن اسرائیل کا کہنا ہے کہ اب اس کا نمبر آ گیا ہے۔








