آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
ICC کا 4 روزہ ٹیسٹ میچز کا منصوبہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے 4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا یکم اپریل سے سکول کھولنے کا اعلان
نئی تجویز کا اطلاق
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے 4 روزہ کرنے کی انوکھی تجویز ماننے پر آمادگی ظاہر کی ہے، لیکن نئی تبدیلی کا اطلاق بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بین الاقوامی گول میز کانفرنس، دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027 سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کی تجویز ہے۔ منظوری کے بعد نئی تبدیلی کا اطلاق 2027 سے ہوگا۔
چھوٹے ممالک کے لیے 4 روزہ ٹیسٹ
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کے لیے ٹیسٹ میچ 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بدستور 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔ پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز سمیت دیگر تمام ٹیمیں 4 روزہ ٹیسٹ کھیلیں گی۔








