پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
کمی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے 127 میں سے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اعدادوشمار کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.979 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.142 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلئے موٹر سائیکل کے ساتھ ڈھیروں انعامات کا اعلان
مئی کے اعدادوشمار
رپورٹ کے مطابق مئی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 194 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپر یل کے مقابلہ میں 38 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 37 فیصد کم ہے۔ اپر یل میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 141 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 306 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں چین نے پاکستان میں 790 ملین ڈالر، برطانیہ 229 ملین ڈالر، سویٹزرلینڈ 179 ملین ڈالر، یواے ای 105 ملین ڈالر، امریکا 103 ملین ڈالر، ہالینڈ 54 ملین ڈالر، مالٹا 42 ملین ڈالر، کویت 41 ملین ڈالر اور دیگر ممالک نے 83 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔








