اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
اورکزئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اورکزئی کے علاقے گنڈی تال میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کا جوان تاجدار علی شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر سہیلی کے بھائی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فوری کاروائی اور سرچ آپریشن
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
شہید اہلکار کا جنازہ اور تحقیقات
شہید پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور دہشت گردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔