نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے: مریم نواز
پنجاب کی وزیراعلیٰ کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں کچے نو ڈلز کھانے سے 13سالہ حافظ قرآن بچہ انتقال کر گیا
نفرت انگیز تقاریر کا انسداد
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کی ساحلی پٹی پر جو بھی ٹرک چلتا دیکھا جائے گا اسے نشانہ بنائیں گے’’ اسرائیلی فوج کی دھمکی
نفرت کا اثر
انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے جو ایک فرد نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امام حسینؓ کا پیغام ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا اور ظالم کو للکارتا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
اسلاموفوبیا کا حوالہ
ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی شناخت، ان کی مساجد اور حتیٰ کہ گھروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ نفرت کی روش عالمی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
عالمی برادری کا کردار
وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرے اور ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے جو معاشروں کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔
محبت اور برداشت کا کلچر
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وطن عزیز میں محبت، برداشت اور باہمی احترام کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ایک پرامن، مضبوط اور ہم آہنگ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔








