سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سالانہ 12لاکھ آمدن پر ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کردی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)— سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سالانہ 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کی اور کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی ممبران نے سالانہ 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ آج 42 ہزار کے برابر ہے۔
کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کا موقف
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نئے بجٹ میں کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلبز سینکڑوں لوگوں کی عیاشی کے لیے ہیں اور عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ یہ مسئلہ مراعات یافتہ طبقے کا ہے، لہذا ٹیکس لگنا چاہئے۔ کمیٹی ممبران نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی حمایت کی۔