پاکستان کی طرف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا، ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو

ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکنے کا ذکر
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا ذکر کردیا، ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے شکوہ بھی کیا کہ کسی نے اس بارے میں بات نہیں کی لیکن لوگوں کو سب پتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اس غیرذمہ دارانہ جارحیت اور سنگین سٹریٹجک غلطی پر گہرا افسوس ہوگا، ایران نے سلامتی کونسل کو خط جمع کرادیا
سوال و جواب کا سیشن
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ "پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں آپ سفارتی طور پر کیا کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟"
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے شکست کا غصہ بی جے پی کارکنوں نے ہندوؤں کی ملکیت کراچی بیکری پر نکال دیا
ٹرمپ کا جواب
اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا "میں نے ایک جنگ رکوائی، میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں، مودی ایک زبردست آدمی ہیں جن کے ساتھ میری گزشتہ رات گفتگو ہوئی، ہم مودی کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کرنے جا رہے ہیں، میں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان کی طرف سے جنگ رکوانے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور انڈیا کی طرف سے مودی نے اہم کردار ادا کیا، ان کے ساتھ اور لوگوں کا بھی کردار تھا۔"
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا
میڈیا کے ساتھ شکوہ
انہوں نے میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا "مجھے نہیں لگتا کہ اس بارے میں کوئی ایک بھی سٹوری پبلش ہوئی ہو، حالانکہ میں نے دو بڑے نیوکلیئر ملکوں کے درمیان جنگ رکوائی، لیکن لوگوں کو سب پتا ہے۔"
صحافیوں سے سوالات
انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اس بارے میں کوئی سٹوری لکھی ہے؟ انہوں نے مختلف صحافیوں کی طرف انگلی کا اشارہ کرکرے باری باری پوچھا کہ کیا تم نے اس پر سٹوری کی ہے؟