پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: این ایف سی ایوارڈ کا معاملہ، سینیٹ کمیٹی کا چاروں صوبائی وزراءکو بلانے کا فیصلہ
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے۔ متفقہ درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست گزار کا موقف
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ابھی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار نہیں بتایا گیا۔