جنسی تشدد: ہمیں خاموش تماشائی نہیں، متاثرین کی آواز بننا چاہیے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کا پیغام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یوم برائے خاتمہ جنسی تشدد تنازعات کے موقع پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد ایک "سنگین انسانی المیہ" ہے، اور ہمیں خاموش تماشائی بننے کے بجائے متاثرین کی آواز بننا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چیمپئنزٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا
محفوظ رکھنے کی ذمہ داری
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے کہا ہے کہ تنازعات کے دوران خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرنا بین الاقوامی و قومی سطح پر ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی آفیسر نے فیصل آباد میں نابینا خاتون کی خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی
حکومت کی کوششیں
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو نفسیاتی، قانونی اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج اور صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ وقت کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمان
خاموشی کے کلچر کا خاتمہ
کامران خان ٹیسوری نے معاشرے سے خاموشی کے کلچر کو ختم کرنے اور اس سنگین مسئلے پر شعور بیدار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں! خاموشی توڑیں، شعور اجاگر کریں اور انصاف و احترام پر مبنی معاشرہ تشکیل دیں۔
عالمی سطح پر پاکستان کا کردار
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے، اور اس عزم کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھایا جائے گا۔








