اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مسلسل چوتھے روز مہنگا

کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسباب
نجی ٹی وی سماء کے مطابق ایران اور اسرائیل جنگ اور امپورٹ بڑھنے سے ڈالر کی طلب اور قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوا۔
حالیہ اعداد و شمار
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے بڑھ کر 285 روپے 69 پیسے کا ہوگیا۔