حکومت نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باضابطہ اجرا کر دیا

نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اجرا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باضابطہ اجرا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتی مزدوروں کے لیے 84 ارب روپے کا مجموعی پیکج، وزیراعلیٰ مریم نواز نے راشن کارڈ لانچ کر دیا، 3 ہزار ماہانہ سبسڈی ملے گی

نئی پالیسی کے فوائد

ڈان کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ نئی الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی 30-2025 نہ صرف ملکی معیشت کو مستحکم کرے گی بلکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال

ہدف اور مالی فوائد

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے، اس پالیسی کو پاکستان کی صنعتی، ماحولیاتی اور توانائی اصلاحات کی جانب ایک تاریخی اور انقلابی قدم قرار دیا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ یہ پالیسی نہ صرف قومی ترقی کا حصہ ہے بلکہ پاکستان کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کی عملی تکمیل بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کے بڑے اہداف میں سے 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے سالانہ 2.07 ارب لیٹر ایندھن کی بچت ممکن ہو گی، جس سے تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کا زرمبادلہ بچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 3 افراد کے دن دیہاڑے قتل کی وجہ سامنے آگئی

مقامی انڈسٹری کی ترقی

مالی سال 26-2025 کے لیے سبسڈی کی مد میں ابتدائی طور پر 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار 53 الیکٹرک بائیکس اور 3,171 الیکٹرک رکشوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ 25 فیصد سبسڈی خواتین کے لیے مخصوص ہوگی تاکہ خواتین کو آسان، سستا اور ماحول دوست سفری ذریعہ میسر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 5 سال کے دوران سڑک حادثات میں 8 لاکھ ہلاکتیں، رپورٹ سامنے آگئی

نئی ٹیکنالوجیز کا نفاذ

انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت موٹرویز پر 40 نئے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے، جن کے درمیان اوسط فاصلہ 105 کلومیٹر ہوگا۔ اس کے علاوہ بیٹری سویپنگ سسٹمز، گاڑی سے گرڈ اسکیمیں اور نئے بلڈنگ کوڈز میں ای وی چارجنگ پوائنٹس کی شمولیت لازمی قرار دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کا اصلی وجود، دوسروں کی آراء اور نظریات کا مرہون منت ہے لیکن یہ بھی ضروری اور سچ نہیں کہ آپ ان آراء اور نظریات کو زندگی بھر اپنائے رکھیں

بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ہم آہنگی

ہارون اختر خان نے بتایا کہ ہر ماہ اور ہر سہ ماہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں، نجی شعبہ اور عوام مل کر اس وژن کو حقیقت کا روپ دیں گے تاکہ پاکستان ایک صاف، جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کی جانب گامزن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جھڑپیں، عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل قیمت اوپر چلی گئیں

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات

یہ پالیسی نہ صرف پاکستان کے لیے ایک ماحولیاتی انقلاب ہے بلکہ یہ صنعتی ترقی، مقامی روزگار، توانائی کے تحفظ اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی بنیاد رکھتی ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کاربن اخراج میں کمی کے عالمی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

چارجنگ اور معیشت پر اثرات

انہوں نے بتایا کہ ایک رکشہ یا موٹر سائیکل ڈرائیور اپنی ابتدائی سرمایہ کاری ایک سال 10 ماہ میں واپس حاصل کر لے گا، کیونکہ چارجنگ کی لاگت پیٹرول کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس پالیسی کو خوش دلی سے اپنانا چاہیے کیونکہ یہ معیشت، ماحول اور صنعت تینوں شعبوں کے لیے ایک گیم چینجر ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...