مودی سرکار اور بھارتی فوج ’’آپریشن سندور‘‘ میں ناکامی کے بعد اپنے فوجیوں کی ہلاکت چھپانے میں مصروف، متضاد کہانیاں سامنے آنے لگیں

بھارتی فوج کی ناکامی اور سچائی کی تلاش

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارتی فوج ’’آپریشن سندور‘‘ میں ناکامی کے بعد اپنے فوجیوں کی ہلاکت چھپانے میں مصروف، سچ سامنے لانے سے گریز کرنے لگی ۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج جواب دے رہی ہیں، بھارت کی جارحیت کو کچل دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری

رام بابو سنگھ کی ہلاکت اور بھارتی فوج کا جھوٹا بیانیہ

تفصیلات کے مطابق ایس400 پر تعینات بھارتی سپاہی رام بابو سنگھ کی ہلاکت پر بھارتی فوج کا جھوٹا بیانیہ سامنے آئے ہیں۔ آپریشن سندور میں شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی فوج اپنے سپاہی رام بابو سنگھ کی جنگی ہلاکت کو سڑک حادثہ ظاہر کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو نےریکوری کا عمل تیز کردیا ، ایک روز میں 288نادہندگان سے کتنی رقم وصول کر لی ؟ جانیے

مختلف اطلاعات اور متضاد دعوے

بہار سے تعلق رکھنے والا جوان، رام بابو سنگھ، مئی 2025میں بھارت کے اہم دفاعی نظام S-400 پر تعینات تھا۔ بابو کی موت سے متعلق بھارتی فوج کی طرف سے فراہم کردہ معلومات متضاد ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے رام بابو کی ہلاکت کو دوران جنگ ہلاک ہونا قرار دیا، جبکہ بعد میں اس کی تردید کرتے ہوئے موت کی وجہ سڑک حادثہ قرار دی۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی، وکیل سنی اتحاد کونسل نے آئینی بنچ کے سامنے بیان کر دی

خاندان کی جدوجہد اور انتظامیہ کی بے حسی

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے 50 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا، مگر بھارتی فوج نے اس کی تردید کی۔ رام بابو کے خاندان کو انصاف کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، جبکہ بھارتی انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی نے کسی بھی طرح سے ان کے حقوق کو نظر انداز کر دیا ہے۔ جنگ میں موت کو حادثہ قرار دینے سے خاندان کو معاوضے سے محروم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک لفظ کو کالا سانپ قرار دیا گیا اور اس نام پر پورے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

سرکاری موقف اور عوامی رائے

ڈسٹرکٹ آفیسر منیش کمار کے مطابق’’ہیڈکوارٹرز نے باضابطہ طور پر اطلاع دی کہ رام بابو کی موت کو ’’فزیکل casuality‘‘قرار دیا گیا ہے۔ جب تک بھارتی فوج رام بابو کو باضابطہ طور پر جنگ میں دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے کا نہ کہہ دیں، اس مسئلے کی کوئی اہمیت نہیں۔ سیاسی رہنماؤں نے اس معاملے کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری کردیا

خاندان کی امیدیں اور محسوسات

رام بابو کی بیوہ انصاف کی منتظر ہے، جبکہ مودی سرکار کی بے حسی برقرار ہے۔ رام بابو کی بیوہ، انجلی، کا کہنا ہے: "ہم نے کبھی وزیراعلی یا وزراء سے مدد طلب نہیں کی تھی، مدد ان کی طرف سے اعلان شدہ تھی، وعدہ کی گئی رقم مانگنا ذلت کی بات ہے۔" وہ انصاف کے منتظر ہیں۔

سیاسی مقاصد اور عوامی عزم

رام بابو کے بھائی اکھلیش کمار کے مطابق: "سیاست دان میرے بھائی کی موت کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ہار نہیں مانیں گے اور طویل جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...