صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، آپریشنل تیاریوں اور ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے صدر پاکستان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریا: اسکول میں فائرنگ، مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی
گارڈ آف آنر اور یادگار شہداء کی زیارت
آئی ایس پی آر کے مطابق، صدر مملکت کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نیول چیف نے صدر مملکت کو میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکۂ حق" میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر نے "معرکہ حق" کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب
بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی
آئی ایس پی کے مطابق، صدر مملکت نے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی سے دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔