ٹک ٹک کا امریکہ میں مستقبل کیا ہو گا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا

ٹک ٹاک کو مزید 90 روز کی مہلت

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کو امریکا میں کام کرنے کے لیے مزید 90 روز کی مہلت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا اضافہ

ان کے اعلان کی تفصیلات

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو چینی شخصیت کے علاوہ کسی اور کو فروخت کرنے کے لیے مزید 90 دن کی مہلت دی ہے، بصورت دیگر اسے امریکا میں بین کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نقلی پستول سے ڈکیتیوں کی نصف سینچری کرنے والے چچا بھتیجا گرفتار

ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’میں نے ابھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ٹک ٹاک کی بندش کی ڈیڈ لائن میں 90 دن (یعنی 17 ستمبر 2025) کی توسیع کر دی گئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی پالیساں۔۔۔اچھے مستقبل کی نوید

ٹک ٹاک پر پابندی کی تاریخ

یاد رہے کہ یہ تیسری بار ہے کہ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی مؤخر کی ہے۔

امریکی حکومت نے 2024 میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے امریکی شیئرز امریکیوں کے پاس ہونے کا قانون بنایا تھا، دوسری صورت میں ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔

قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری 2025 تک اپنے امریکی شیئرز کسی بھی امریکی شخص، ادارے یا گروپ کو فروخت کرنے تھے لیکن بعد میں عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی مدت میں 75 دن کا اضافہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بچہ تمہارا نہیں لیکن اگر تم نے اسے قبول نہ کیا تو ۔۔۔” خاتون نے اپنے شوہر کو ایسی دھمکی دے دی کہ یقین نہ آئے

ٹک ٹاک کی اہمیت

2024 میں اپنی صدارتی مہم کے دوران سوشل میڈیا پر بہت زیادہ انحصار کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پسند کرتے ہیں اور انہیں ٹک ٹاک کی بدولت 2024 کے انتخاب میں نوجوان ووٹرز تک پہنچنے میں مدد ملی۔

ٹرمپ نے مئی کے اوائل میں این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ٹک ٹاک کو مزید مہلت درکار ہے، تو میں دینے کے لیے تیار ہوں۔

ٹک ٹاک کا ردعمل

دوسری جانب، ٹک ٹاک کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کو سراہا گیا ہے۔

پلیٹ فارم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ’ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور حمایت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹک ٹاک 170 ملین سے زائد امریکی صارفین کے لیے دستیاب رہے‘۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...